Wednesday, December 7, 2022

پنجاب میں کئی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر افسر تبدیل

پنجاب میں کئی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر افسر تبدیل
 اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں کئی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر افسر تبدیل کر دیئے گئے۔ افتخار سہو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، شعیب اکبر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مقرر ہو گئے۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ ،علی رضا بھٹہ سیکرٹری تخفیف غربت ، حبیب الرحمان گیلانی سیکرٹری ریلویز جبکہ افضل لطیف کو سیکرٹری انڈسٹریز مقررکر دیا گیا ۔ انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کی زاہدہ پروین کی گریڈ 22 میں ترقی کے بعد انہیں انہیں سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی حسن ناصر جامی کوتبدیل کرکے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ محمد ایوب چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم تعینات کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس سروس کے محمد طاہر کی گریڈ 22 میں ترقی کے بعد انہیں کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات کیا گیا۔ مشتاق احمد مہر گریڈ 22 میں ترقی، آئی جی ریلوے تعینات ہو گئے۔ شعیب دستگیر کی گریڈ 22 میں ترقی پاکر آئی جی پنجاب تعینات ہوئے۔ گریڈ 22 کی شائستہ سہیل کو اسٹیبلشیمںٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی جی پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن عشرت حسین کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئیں ۔ تقرری کے منتظر شہزاد بنگش ڈی جی پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن مقرر ہوئے۔ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم شیر افگن خان ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سیکورٹی تعینات ہوئے۔ گریڈ 21 کے ڈاکٹر فخر عالم کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی گئیں۔ ڈاکٹر پرویز احمد خان گریڈ 22 میں ترقی کے بعد سیکرٹری بین الصوبائی تعینات ہوئے۔ محمد الیاس گریڈ 22 میں ترقی کے بعد بھی پنجاب میں تعینات رہیں گے۔ پنجاب میں تعینات گریڈ 22 کے اعجاز احمد خان جعفر کو اسٹیبلشیمںٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سیکرٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت کو اسٹیبلشیمںٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت گئی ہے۔ گریڈ 22 میں ترقی پانے کے بعد بابر حیات تارڑ کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جواد پال ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس اور ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس محمد علی شہزادہ گریڈ 22 میں ترقی کے بعد سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایڈیشنل سیکرٹری اللہ بخش ملک کو سیکرٹری صحت مقرر کر دیا گیا۔ عامراشرف خواجہ سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی، سید پرویز عباس وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ،آئی جی ریلوے واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے جبکہ مشتاق احمد مہر کو آئی جی ریلوے تعینات کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز ہائی پاور بورڈ کے اجلاس میں متعدد افسران کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی اور نئے پوسٹنگ پلان  کی منظور دی گئی ۔