Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں ڈینگی مزید 6 جانیں لے گیا، خیبر پختونخوا میں 136، جڑواں شہروں میں 144 نئے کیسز

پنجاب میں ڈینگی مزید 6 جانیں لے گیا، خیبر پختونخوا میں 136، جڑواں شہروں میں 144 نئے کیسز
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور/ اسلام آباد/ پشاور (92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں 24 گھنٹے میں ڈینگی سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختونخوا میں 136 جبکہ جڑواں شہروں میں 144 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔

پنجاب میں ڈینگی مچھر کے وار قہر ڈھانے لگے، گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق لاہور جبکہ ایک کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔ اسی دورانیہ میں صوبہ بھر سے ڈینگی کے 456 مریض رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں ڈینگی کے 333 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں 37، گوجرانوالہ میں 16، سرگودھا میں 8، شیخوپورہ میں 7، فیصل آباد، قصور اور ملتان سے ڈینگی کے 5، 5 مریض رپورٹ ہوئے۔ ادھر رحیم یار خان میں 4 جبکہ اٹک، بہاولپور اور چکوال میں 3، 3 مریض رپورٹ ہوئے۔

رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 19 ہزار 21 ہوگئی ہے جبکہ اسی مدت میں لاہور سے اب تک ڈینگی کے 14 ہزار 145 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 196 زیرعلاج ہیں، صرف لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے ایک ہزار 521 کیسز ہیں جبکہ صوبہ بھر کے دیگر اسپتالوں میں ڈینگی کے 675 مریض داخل ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے136  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبہ بھر میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 393 ہو گئی۔

ڈینگی مچھربے قابو ہوگیا، اسلام آباد اورراولپنڈی میں ڈینگی بخار کا پھیلاؤ روز بروز بڑھنے لگا۔ جڑواں شہروں میں 144 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔ بروقت سپرے ہوا نہ احتیاطی تدابیراختیار کی گئیں۔ جگہ جگہ گندگی اورکچرے کے ڈھیر ڈینگی کی افزائش کا سبب بننے لگے۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 45 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے 18 جبکہ شہری علاقوں سے 27 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 1 سو 67 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ اب تک 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی میں 30 بینطیر اسپتال میں 19 ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 مریض لائے گئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3  ہزار 13 ہو گئی۔ ڈینگی کے 4 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔