Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں ڈینگی مزید 4 افراد کی جان لے گیا

پنجاب میں ڈینگی مزید 4 افراد کی جان لے گیا
November 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مختلف شہروں میں ڈینگی کے خطرناک وارجاری ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی مزید 4 افراد کی جان لے گیا۔

لاہور میں 2، شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایک، ایک مریض جاں بحق ہوا۔ اموات کی تعداد 133 ہو گئی۔ پنجاب میں ڈینگی کے 147 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ڈینگی ایک اور شہری کی جان لے گیا۔ اسلام آباد میں ڈینگی کے 7 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 45 کیس سامنے آئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 7 شہری ڈینگی کا شکارہوئے۔ دیہی علاقوں میں 4 اور شہری علاقوں میں 3 نئے کیسز سامنے آئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 588 افراد ڈینگی کا شکار بنے۔ شہر کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 609 جبکہ شہری علاقوں میں 1 ہزار 979 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

 ادھر راولپنڈی محکمہ صحت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ۔ شہر بھر میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار590 تک پہنچ گئی۔