پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج سونپ دیا گیا
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج سونپ دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ بلدیات کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کا چارج ڈپٹی کمشنر عمر شیر چھٹہ کے سپرد کردیا گیا۔ صوبے میں کمشنرز صرف سپروائزری کردار ادا کریں گے۔
لاہور کی 274 یوسیز کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے سپرد کردیا گیا۔