Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب میں چارسُو دھند کا راج، راستے گم، پروازیں ملتوی

پنجاب میں چارسُو دھند کا راج، راستے گم، پروازیں ملتوی
December 13, 2016

لاہور (ویب ڈیسک) ہر شے دھند میں گم، پنجاب میں موسم نے انگڑائی لی تو دھند نے سورج کو ٹیک اوور کرتے ہوئے موسم کو مزید سرد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں صبح سویرے ہی دھند کا راج رہا۔ حدنگاہ کم ہوئی تو موٹر وے پھر بند کر دی گئی۔ اسی طرح فیصل آباد میں بھی دھند نےڈیرے ڈال لئے۔ بعض مقامات پر حد نگاہ پانچ میٹر سے بھی کم رہ گئی۔

اسی طرح ملتان میں بھی دھند کےباعث سڑکوں پر ٹریفک کم ہے جبکہ ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ جھنگ، سیالکوٹ، شورکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، چنیوٹ، گوجرانوالہ، جہلم اور سرگودھا سمیت دیگر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے دھند کا سلسلہ برقرار رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس موسم میں احتیاط برتیں اور خصوصا بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ شدید دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور کئی پروازیں ملتوی کرنا پڑیں۔