Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پنجاب میں پہلی تا پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم لازمی مضمون قرار

پنجاب میں پہلی تا پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم لازمی مضمون قرار
July 16, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں پہلی تا پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم لازمی مضمون قرار دے دیا گیا۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری اسکولز میں قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی ہو گی ۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ہفتے 3 سے 4 پریڈ قرآن پاک کی پڑھائی کے لیے مختص ہوں گے۔ پہلی جماعت کے طالب علموں کو قرآنی قائدہ اور آخری چار صورتیں پڑھائی جائیں گی۔ دوسری جماعت کے طالب علموں کو پہلا اور دوسرا پارہ پڑھایا جائے گا۔ تیسری جماعت کے بچوں کو تیسرے سے آٹھواں پارہ پڑھایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چوتھی جماعت میں پارہ 9 سے 18 تک پڑھایا جائے گا۔ پانچویں جماعت میں پارہ 19 سے پارہ 30 پڑھایا جائے گا۔ سالانہ امتحان میں قرآن پاک کےمضمون کے پچاس نمبر شامل ہوں گے۔

قرآن پاک کی تعلیم رواں سال کے اگست سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال سے شروع ہو گی۔