Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات شروع

پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات شروع
February 1, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے بورڈ کے امتحانات کاآغاز ہو گیا۔ گریڈ پانچ کے چھ ہزار چھ سو آٹھ جبکہ گریڈ آٹھ کے پانچ ہزار نو سو دس امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ مراکز کے باہر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات پنجاب بھر میں شروع ہیں۔ لاہور میں گریڈ پانچ کے چار سو پینتالیس امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں جن میں ستاسی ہزار چھ سو پینسٹھ طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ آج پانچویں جماعت کا سائنس کا پرچہ ہوا جبکہ امتحانی مراکز کے باہر سخت سکیورٹی کے انتظامات دیکھنے میں آئے۔ محکمہ تعلیم کی تشکیل شدہ ٹیموں نے بھی ان مراکز پر چکر لگاکر صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب پانچویں کے امتحانات کی منسوخی کی خبریں بھی ختم ہوئیں اور طلبہ نے تسلی سے پہلا پرچہ دیا۔