پنجاب میں نجی اسکولوں کو ریلیف، آج سے صرف سرکاری اسکولوں میں چھٹیاں
لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر میں سرکاری اسکولز میں موسم گرما کی تعطیلات ہوگئیں۔ طلبہ اور والدین نئی کتابیں اور سلیبس لینے کے لئے اسکولز پہنچے۔ ادھرنجی اسکولوں میں تاحال چھٹیاں نہیں کی گئیں۔
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ایک ماہ کی چھٹیاں ہوگئیں۔ موسم گرما کی تعطیلات آج سے شروع ہو گئیں جو یکم اگست تک جاری رہیں گی۔
لاہور میں علی الصبح طلبہ بڑی تعداد میں اسکولز پہنچے جن میں چند مسکراتے ہوئے تو کئی چہرہ لٹکائے ہوئے داخل ہوئے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں پڑھائی کا عمل ایک ماہ کے لئے بند ہو گیا آج صرف کتابیں لینے کے لئے پہنچے ہیں۔
والدین کا کہنا ہے گرمی کی شدت کے باعث تعطیلات خوش آئندہ ہیں، اب بچوں کا سلیبس اور کتابیں لینے کیلئے ان کے ساتھ آئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے یکم جولائی سے یکم اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کو نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔
جس کا اطلاق صرف سرکاری اسکولوں میں ہو گا تاہم نجی تعلیمی اداروں میں تاحال چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔