Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس
February 26, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارتی کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی گئیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،گورنرپنجاب چودھری محمد سرور ، فردوس عاشق اعوان، راجہ بشارت ،علیم خان ،میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید نے شرکت کی۔

وزارتی کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی گئیں، منتخب نمائندوں اور انتظامیہ میں اختیارات کے توازن قائم کیا جائیگا۔ وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام پرمزید غور و خوض کی ہدایت کردی۔