Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پنجاب میں نئے اضلاع کے لیے کام کر رہے ہیں ، عثمان بزدار

پنجاب میں نئے اضلاع کے لیے کام کر رہے ہیں ، عثمان بزدار
July 7, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئے اضلاع کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ کا دورہ کیا جبکہ قبائلی علاقے سوڑہ ڈیم کی سائیڈ کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ اس کے بعد انہوں نے انڈس ہائی وے تونسہ سے بلوچستان کو ملانے والی رابطہ سڑک کا افتتاح بھی کیا۔ روڈ کی تعیمر پر دس ارب روپے خرچ ہونگے۔

وزیر اعلی پنجاب نے شادن لونڈ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم سردار شہریار لونڈ کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان شہر میں کرکٹ گراونڈ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جس میں ڈی جی خان میں مددر چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا جس پر دو ارب روپے لاگت آئیگی جبکہ ہاکی اسٹیڈیم کے سٹروف پر کام مکمل ہونے کے بعد اس منصوبے کا بھی افتتاح کر دیا گیا ۔ مجموعی طور پر وزیر اعلی پنجاب نے ڈی جی خان کے لیے ڈھائی ارب روپے سے زیادہ کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا۔ پہلی مرتبہ موجودہ بجٹ میں ترقیاتی بجٹ 66 فیصد کیا گیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے لیے مختص بجٹ اس علاقے پر خرچ ہونگے۔ انکا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹ کو فعال کرچکے اور اسی سال بہاولپور سیکریٹ کو بھی مزید  فنکشنل کرکے عوامی خدمت انکے قریب پہنچانے کی کوشش کرینگے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی اور تمام ضلعی افسران موجود تھے۔