Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں میڈیکل انسٹیٹیوشنز کے پرنسپلز اور سپرنٹنڈنٹس کے اختیارات میں اضافہ

پنجاب میں میڈیکل انسٹیٹیوشنز کے پرنسپلز اور سپرنٹنڈنٹس کے اختیارات میں اضافہ
August 20, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت نے خودمختار میڈیکل انسٹی ٹیوشنز کے پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے مالی و انتظامی اختیارات میں اضافہ کر دیا۔ اب افسران کو ہر کام کی منظوری کے لیے بورڈ آف مینجمنٹ یا محکمے کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرنسپل چالیس لاکھ جبکہ ایم ایس تیس لاکھ روپے تک ادویات بلک پرچیز میں خرید سکے گا۔ لوکل پرچیز میں بالترتیب پانچ اور دو لاکھ کی ادویات خریدنے کا بھی اختیار حاصل ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خود مختار ہسپتال کے پرنسپل کسی اہلکار کو ایک سال تک چھٹی دینے کے بھی مجاز ہوں گے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ کے مطابق مالی اور انتظامی اختیارات دینے کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا اور ہیلتھ کیئر سروس، ڈیلیوری سسٹم کی خامیاں دور کر کے ایک متحرک نظام وضع کرنا ہے تا کہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اختیارات ملنے کے بعد اب افسران کو ہر کام کی منظوری کے لیے بورڈ آف مینجمنٹ یا محکمے کی جانب نہیں دیکھنا ہو گا بلکہ فوری نوعیت کے فیصلے خود کر سکیں گے۔