Saturday, September 21, 2024

پنجاب میں مویشی منڈیوں کے لیے این سی او سی کی ہدایات پر ایس او پیز جاری

پنجاب میں مویشی منڈیوں کے لیے این سی او سی کی ہدایات پر ایس او پیز جاری
July 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں مویشی منڈیوں کے لیے این سی او سی کی ہدایات پر ایس او پیز جاری کر دی گئیں۔

مویشی منڈیوں میں کورونا اور کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں 2 سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر منڈیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ ایس او پیز کے تحت منڈیوں میں باڑوں کے لیے الگ داخلی و خارجی راستے ہوں۔ کشادہ پارکنگ کا انتظام ہونا چاہئے۔

ایڈوائزری کے مطابق بزرگوں اور بچوں کو ساتھ نہ لانے ، ویسٹ کولیکشن اور ڈسپوزل کا معقول انتظام ہونا چاہئے۔ بیوپاری، ڈاکٹر حضرات اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹال لگانے والوں کی ویکسینیشن لازمی ہو گی۔ جانوروں میں کورونا کی علامات پائی جائیں تو انہیں فوراَ الگ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔