Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب میں منشا بم جیسے 300 قبضہ گروپوں کاانکشاف،کارروائی کیلئے رپورٹ تیار

پنجاب میں منشا بم جیسے 300 قبضہ گروپوں کاانکشاف،کارروائی کیلئے رپورٹ تیار
January 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) منشابم جیسے قبضہ مافیاکی طرح کی 300جونکیں خون پسینے کی کمائی والوں کو چمٹ  گئیں،املاک پرقبضہ کرنے کے اس گھناؤنے کھیل میں سرکاری محکموں کے افسربھی شامل ہیں ۔ یک نہ شُدکئی شُد، پنجاب میں قبضہ مافیامنشابم جیسے تین سوقبضہ گروپوں کاانکشاف ہواہے،کارروائی کے لئے رپورٹ تیارکرلی گئی۔ ایک سول خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق قبضہ مافیاکےلوگ پولیس،ریونیو،ایل ڈی اے اوردیگرمحکموں کی مددسے قبضہ کرتےہیں۔ رپورٹ کے مطابق لوگوں کی املاک پر قبضہ کرنے کے اس کھیل میں سرکاری افسربھی حصہ داربن گئے، رپورٹ کے مطابق لاہور میں مجید،اعظم ،ڈولا،کالی کھوکھر،عبدالمجیب،صابر،گوگا،عارف میو اور دیگرعناصرقبضوں کیلئے  پٹواریوں کی مددکرتے ہیں۔ https://roznama92news.com/%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%86%D8%B4%D8%A7-%D8%A8%D9%85-%D8%AC%DB%8C%D8%B3%DB%92-300-%D9%82%D8%A8%D8%B6-%DA%AF%D8%B1%D9%88%D9%BE-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%DA%A9%D8%B4%D8%A7%D9%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%B1%D9%88%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%B1%D9%BE%D9%88%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1 لاہور کے 13 بڑے قبضہ گروپوں کو سیاسی اور سرکاری دونوں طرف سے پشت پناہی حاصل ہے، یہ لوگ کسی بھی جگہ کی جعلی فرد،جعلی رجسٹری تک تیارکرلیتے ہیں اورکئی کئی سال پرانے اسٹامپ پیپر ان کے پاس موجود ہیں۔ یہ عناصر  عدالتوں کے جعلی فیصلے تک بنا کرعام لوگوں کو بلیک میل بھی کرتے ہیں۔