Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں مرغی کا گوشت 375 روپے فی کلو تک فروخت

پنجاب میں مرغی کا گوشت 375 روپے فی کلو تک فروخت
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں چکن کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، مرغی کا گوشت شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوگیا، قیمت 375 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

فیصل آباد میں برائلر گوشت کی قیمت 375 روپے فی کلو تک جا پہنچی، جبکہ لاہور میں بھی 365 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں کی جانب سے انتظامیہ سے گوشت کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔