Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب میں محکمہ خوراک کی نااہلی کی وجہ سے جدید کنڈے لگانے کا منصوبہ تاخیر کا شکار

پنجاب میں محکمہ خوراک کی نااہلی کی وجہ سے جدید کنڈے لگانے کا منصوبہ تاخیر کا شکار
April 20, 2016
فیصل آباد (92نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں گندم خریداری مراکز پر جدید پیمائشی کنڈے نصب کرنے کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود بھی پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہونے کے باعث گندم کی خریداری چھوٹے کنڈوں سے ہی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں کو آسانی دینے کے لیے محکمہ خوراک کی جانب سے پنجاب بھر کے 28 گندم خریداری مراکز پر جدید بڑے پیمائشی کنڈے نصب کئے جانے تھے جس کے لیے بیس کروڑ روپے بھی جاری کر دیے گئے مگر چار ماہ گزر جانے کے باوجود ایک بھی خریداری مرکز پر جدید کنڈہ نہیں لگایا جا سکا۔ جدید اور بڑے کنڈے سے وقت کی بچت کے ساتھ پیمائش بھی ٹھیک ہونی تھی۔ محکمہ خوارک کے افسران کا کہنا ہے کہ کنڈوں کو لگانے کے لیے چھ ماہ کا وقت چاہئے اسی وجہ سے یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا جبکہ خریداری سنٹرز پر موجود پرانے کنڈے بھی خراب پڑے ہیں جن کو ٹھیک کروانے کی زحمت نہیں کی گئی۔ محکمہ خوارک کی نااہلی کی وجہ سے جدید کنڈوں کا منصوبہ ناکام ہوکر رہ گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئے کمپیوٹرائز کنڈے لگانا تو درکناریہاں تو پرانے بھی مرمت نہیں کئے جا رہے۔