Saturday, January 28, 2023

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
 اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق مزید ترمیم تک لاک ڈاؤن کی صورت حال گزشتہ نوٹیفکیشن والی رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں یو ایچ ایس کو سپلیمنٹری امتحانات لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ بی ڈی ایس، بی ایس سی نرسنگ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز آخری سال کے ضمنی امتحانات لیے جا سکیں گے۔ یو ایچ ایس امتحان کے علاوہ کسی بھی انڈسٹری کو چھوٹ نہیں دی گئی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، تاحکم ثانی لاگو رہے گا۔