Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں ’’ق‘‘ کا ’’ن‘‘کو صاف انکار، بلوچستان میں اے این پی کی بی اے پی کی حمایت

پنجاب میں ’’ق‘‘  کا ’’ن‘‘کو صاف انکار، بلوچستان میں اے این پی کی بی اے پی کی حمایت
July 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) عام انتخابات 2018 میں بلوچستان اور پنجاب میں  کوئی بھی جماعت واضح اکثریت نہ لے سکی جس کے باعث دونوں صوبوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔ پنجاب پر حکومت  کرنے کیلئے مسلم لیگ ن نے عرصے بعد  مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے رابطہ کیا اور  مدد مانگی مگر مسلم لیگ ق نے  مسلم لیگ ن کو صاف انکار کر دیا ، چودھری شجاعت حسین کی سر براہی میں کئے گئے فیصلے میں ق لیگ نے حکومت سازی کیلئے  پاکستان تحریک انصاف کا فیصلہ  کرلیا۔ دوسری جانب  بلوچستان میں عوامی نیشنل پارٹی  کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت کے امکانات روشن ہیں ۔ اے این پی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت  کر دی ، اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کیلئے  بی اے پی کا ساتھ دیں گے ، نئی حکومت سے بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور ہونے چاہئیں ۔