Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں قتل کے چار مجرم تختہ دار پر لٹکا دیئے گئے، لاشیں ورثاءکے حوالے

پنجاب میں قتل کے چار مجرم تختہ دار پر لٹکا دیئے گئے، لاشیں ورثاءکے حوالے
September 3, 2015
بہاولپور / قصور (92نیوز) پنجاب کی مختلف جیلوں میں چار قاتل تختہ دار پر چڑھا دئیے گئے۔ سنٹرل جیل بہاولپور میں تین، قصور جیل میں ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سزائے موت کے چار قیدی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ بہاولپور سنٹرل جیل میں آج سزائے موت کے تین مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ مجرم محمد بوٹا، فقیرمحمد اور محمدخان نے اپنے مخالفین کو قتل کیا تھا۔ تینوں مجرموں کی گزشتہ روز اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ قصور ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم مقبول کو پھانسی دی گئی۔ مجرم مقبول نے ایک شخص کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا۔ پھانسی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔