Saturday, July 27, 2024

پنجاب میں عمران خان نے اکثریت لی تو حکومت بنائے ، خورشید شاہ

پنجاب میں عمران خان نے اکثریت لی تو حکومت بنائے ، خورشید شاہ
July 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج مسترد کرنے کے باوجود پارلیمنٹ جائیں گے ، حلف نہ لینے کی بات کرنے والی  جماعتوں کو قائل کر لیں گے ۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت بنانے یا نہ بنانے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، اگر عمران نے اکثریت لی ہے تو آئے  اورحکومت بنائے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایک بات کہہ دوں بڑی مہربانی کی مگر سادہ اکثریت نہ آئی ۔