پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات ہو گی ‘ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (92نیوز) پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا تمام پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ‘ نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے اہلکار بھی فوج کی معاونت کے لئے تعینات ہوں گے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 122 اور 144 میں ضمنی انتخاب 11اکتوبر کو ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ 147 میں بھی ضمنی انتخاب 11 اکتوبر کو ہوگا۔ پی پی 16 اٹک میں ضمنی انتخاب 6اکتوبر کو شیڈول ہے۔
الیکشن کمیشن کا تمام پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔