Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں سزائے موت کے آٹھ قیدیوں کو پھانسی، تختہ دار پر لٹکائے جانے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل

پنجاب میں سزائے موت کے آٹھ قیدیوں کو پھانسی، تختہ دار پر لٹکائے جانے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل
July 29, 2015
اٹک (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے آٹھ مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ تختہ دار پر لٹکائے جانے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ اٹک کی سنٹرل جیل میں مجرم عثمان اور اس کے بیٹے آفتاب کو پھانسی دی گئی۔ دونوں نے انیس سو اٹھانوے میں جائیداد کے تنازع پر باپ بیٹے کو قتل کیا تھا۔ اٹک کی سنٹرل جیل میں ہی مجرم صفدر کو بھی آج پھانسی دی گئی۔ صفدر نے دو ہزار تین میں مخالف کو گولی مار کر قتل کیا تھا۔ جھنگ کی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی احمد دین، ملتان سنٹرل جیل میں نیئرعباس، گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں مجرم گلفام اور سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں مجرم نواز کو تختہ دار پرچڑھا دیا گیا۔ قصور ڈسٹرکٹ جیل میں باپ بیٹے کے قاتل مجرم طفیل کو پھانسی دی گئی۔ پھانسی سے قبل مجرموں کی گزشتہ رات ورثا سے آخری ملاقات کروائی گئی تھی جبکہ سزا پر عملدرآمد کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ تین روز میں پنجاب کی مختلف جیلوں میں تختہ دار پر چڑھائے جانے والے مجرموں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔