Thursday, September 19, 2024

پنجاب میں سرچ آپریشن کے دوران 154 مشتبہ افراد گرفتار

پنجاب میں سرچ آپریشن کے دوران 154 مشتبہ افراد گرفتار
April 2, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے جس کے دوران ایک سو چون مشتبہ افراد کو گرفتار اور دس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح چنیوٹ میں بھی پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک سوچون مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاو¿ن، نور باوا، گوندلانوالہ اڈا سمیت شہر بھر میں سرچ آپریشن کے دوران دس مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے افراد سے جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد گرفتار افراد کو رہا کیا جا رہا ہے جبکہ شناخت نہ پیش کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔