پنجاب میں رواں ماہ کورونا خوفناک حد تک پھیلنے کی وارننگ
لاہور ( 92 نیوز ) رواں ماہ پنجاب میں کورونا خوفناک حد تک پھیلنے کی وارننگ دے دی گئی ، محکمہ صحت کی جانب سے کابینہ کمیٹی میں پیش رپورٹ 92 نیوز سامنے لے آیا۔
پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا کیسز اور اموات میں ہوشربا اضافہ ہوا ، 30جون تک صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 60ہزار تک پہنچ جائے گی۔
ادھر کورونا وائرس قابو سے باہرہو گیا ، ایک روز میں ریکارڈ چارہزار 688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ مریضوں کی تعداد 85ہزار سے تجاوز کرگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں وائرس 82جانیں نگل گیا، مجموعی اموات ایک ہزار 770 ہوگئی ، ادھر سروسز اسپتال کے شعبہ اینستھیزیا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ مقصود بھی کورونا سے جاں بحق ہو گئے ۔