Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف مربوط آپریشن جاری ہے : آئی ایس پی آر

پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف مربوط آپریشن جاری ہے : آئی ایس پی آر
April 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فوج کی معانت سے دہشت گردوں کے خلاف مربوط آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردوں نے پنجاب کے جنوبی اضلاع رحیم یار خان، روجھان اور کیچ میں پناہ لے رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کو کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے جنوبی پنجاب میں بھی امن دشمنوں کے خلاف آپریشن شروع ہو گیا۔ پاک فوج نے رحیم یار خان، روجھان اور کیچ کے علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کےلئے بھرپور کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف مربوط آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں پاک فوج، پولیس، رینجرز اور انسداد دہشت گردی فورس کی مددکر رہی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں نے بھاگ کر پنجاب کے جنوبی اضلاع رحیم یار خان، روجھان اور کیچ میں پناہ لے لی جن کےخلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔