Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک موجود ہے : خورشید شاہ

پنجاب میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک موجود ہے : خورشید شاہ
March 28, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ ایک مدت سے کہتے آرہے تھے کہ پنجاب میں بھی دہشت گردی کی نرسریاں موجود ہیں۔ پنجاب میں آپریشن کا آغاز ثبوت ہے کہ یہاں دہشت گردوں کا نیٹ ورک موجود ہے۔ اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ حکمران دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے باھر نکل کر سوچیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف ہر سطح اور ہر محاذ پر لڑیں گے۔ ہماری فورسز دہشت گردی کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا فورسز پنجاب سے بھی دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکیں گی۔ حکومت دہشت گردی کے خلاف بروقت اقدام کرتی تو شاید اقبال ٹاون پارک کا واقعہ نہ ہوتا۔ خورشید شاہ نے کہا دہشت گرد پاکستان، اسلام اور ہماری سلامتی کے دشمن ہیں‘ ان کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔