Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب میں دھند کا راج ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 14 جاں بحق

پنجاب میں دھند کا راج ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 14 جاں بحق
December 11, 2016

 لاہور(92نیوز)پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی دھند کا راج رہا۔ دھند کے باعث لاہور سمیت کئی شہروں میں ٹریفک حادثات ہوئےجس کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک ہی خاندان کےچھ افراد بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق موسم سرد ہونے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں رہے ، کئی مقامات پرحدِنگاہ صفرہونے کے باعث موٹروے کئی مقامات پربند رہی جبکہ دھند کے باعث مختلف شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات نے چودہ افراد کی جان لے لی۔ دھند کے باعث لاہور میں فیروزپورروڈ پرڈمپراورکار میں تصادم ہوگیا۔حادثے میں اے ایس آئی صدیق جاں بحق ہوگئے۔ شجاع آباد میں ملتان کی جانب سے آنے والی کاردھند کے باعث پل  سے گزرتے ہوئے نہر میں گر گئی۔جس کے باعث نہر میں ڈوب کر چھ افراد جاں بحق  ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔جن میں ممتاز ، امتیاز اور مختار بھائی ہیں۔ منیر اور منیب باپ  اوربٹیا اور وحید ان کا رشتہ دار ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد ملتان میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس شجاع آباد آ رہے تھے۔ وہاڑی میں دھند کے باعث میلسی روڈ پرٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی،، حادثے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے،سرگودھا میں دھند کی وجہ سے سلانوالی کے قریب تیز رفتار ڈمپرنے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے دو افراد کی جان چلی گئی۔ خانیوال میں نیشنل ہائی وے پر پیروال کے نزدیک  ٹرالر کی زد میں آ کر دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اعجاز سیال اور رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔اُدھر ملتان میں شیر شاہ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کاشف علی کے نام سے ہوئی۔