Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں حکومت سازی کے لئے نمبرگیم میں تحریک انصاف سب سے آگے

پنجاب میں حکومت سازی کے لئے نمبرگیم میں تحریک انصاف سب سے آگے
August 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز) آزادارکان کے مختلف سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کاوقت ختم ہوگیا،پنجاب میں حکومت سازی کے لئے نمبرگیم میں تحریک انصاف سب سے آگے ہے،دوسری جانب صوبائی اسمبلی کااجلاس 13 اگست کوبلائے جانے کاامکان ہے ۔ آزاد ارکان کےمختلف سیاسی جماعتوں میں شامل ہونےکا وقت ختم ہو گیا ، 22 آزادارکان نے تحریک انصاف،ایک نے مسلم لیگ ن اور ایک نے پاکستان رفاع پارٹی میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کرایا ۔ آخری دن تین آزاد ارکان نے مختلف جماعتوں میں شمولیت کےلئے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں بیان حلفی جمع کرائے ۔ چودھری نثار علی خان،احمد علی اولکھ اور(میمنت محسن)جگنومحسن  نے آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے ، آزاد امیدواروں کے پاس کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کےلئے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تین دن کا وقت تھا ۔ پنجاب میں  حکومت سازی کے لئے پی ٹی آئی 148 کے جادوئی نمبرکے قریب ترین ہے ۔ پنجاب اسمبلی کااجلاس 13 اگست کوبلائے جانے کاامکان ہے،اسپیکرپنجاب اسمبلی رانامحمداقبال نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے ۔