Saturday, July 27, 2024

پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کی زیادہ تر مشاورت مکمل

پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کی زیادہ تر مشاورت مکمل
August 5, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف نے زیادہ ترمشاورت مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے لئے چارنام فہرست میں شامل کرلئے گئے جن میں ڈاکٹریاسمین راشد، نذیر چوہان ،میاں محمود الرشید اور عبدالعلیم شامل ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کے لئے ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزات ہاؤسنگ کے لئے نذیر چوہان کا نام لیا جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید کو سینئر صوبائی وزیر بنایا جا سکتا ہے جبکہ عبدالعلیم خان کو بھی اہم ترین ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں ایک سب سیکرٹریٹ بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس میں تمام وزرا مہینے میں ایک مرتبہ ضرور جائیں گے۔