Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ن لیگی قیادت متحرک ہو گئی

پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ن لیگی قیادت متحرک ہو گئی
July 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ن لیگی قیادت متحرک ہو گئی ۔ شہباز شریف کی مخدوم احمد محمود سے اہم ملاقات ہو گئی۔ آج شہباز شریف اسلام آباد میں خورشید شاہ سے ملیں گے جبکہ سردار ایاز صادق نے چوہدری پرویز الہیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ صدر ن لیگ شہباز شریف نے سابق گورنر اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات مثبت رہی اور ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں حکومت کا اتحادی بننے کی پیش کش کر دی جبکہ شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ماضی میں میثاق جمہوریت پر دستخط کئے اب بھی ساتھ چل سکتے ہیں۔ دوسری طرف ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے خورشید شاہ سے بھی رابطہ  کیا ہے اور طے پایا کہ دونوں رہنما آج اسلام آباد میں ملاقات کریں گے ۔ ملاقات میں الیکشن کے بعد کی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ادھر ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق بھی  جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔ سردار ایاز صادق نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ اگلے چوبیس گھنٹوں  کے دوران دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات متوقع ہے ۔ ملاقات میں ق لیگ کو ساتھ چلنے کی دعوت دی جائے گی ۔