Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب میں بیوروکریسی سے بغاوت کرائی جا رہی ہے ،آصف زرداری

پنجاب میں بیوروکریسی سے بغاوت کرائی جا رہی ہے ،آصف زرداری
February 23, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکریسی سے بغاوت کرائی جارہی ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف اداروں کو کمزور کر رہے ہیں ۔ سینیٹ الیکشن سے مسلم لیگ ن کو نہیں نکالا گیا ۔ نیا پنجاب یا گریٹر پنجاب نہیں بننے دیں گے ۔
آصف زرداری نے کہا کہ انڈیا اور مودی کا فوکس پاکستان کے خلاف ہے ۔ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے عالمی سطح پر انڈیا کی لابی کامیاب ہوئی ۔ ہم پہلے دن سے وزیر خارجہ کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔ انڈیا کے رد عمل پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کی مرضی ہے کہ وہ تین شادیاں کریں یا چار ۔ اُن کے ساتھ ایسے تعلقات ہی نہیں کہ انہیں مبارکباد دوں ۔