Monday, October 3, 2022

پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،نور الامین کی خدمات بلوچستان کے سپرد

پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،نور الامین کی خدمات بلوچستان کے سپرد
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پنجاب میں بڑے پیمانے پر  تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نور الامین  مینگل کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ نور الامین مینگل کی خدمات فوری طور پر بلوچسان حکومت کے سپرد کردی گئیں ۔ محمد اسد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ننکانہ صاحب ،  گریڈ17کی رابعہ ریاست  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ ، محمد اقبال  کوچیف ایڈمنسٹریٹر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن مرید کے تعینات  کر دیا گیا۔ نوید حیدر شیرازی کو سیکریٹری ریونیوبورڈ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔