Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں ایک روز کے دوران مزید 4 افراد ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق

پنجاب میں ایک روز کے دوران مزید 4 افراد ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق
November 24, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ۔ پنجاب میں ایک روز کے دوران مزید 4 افراد ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

ڈینگی سے جاں بحق چاروں افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ صوبے میں ڈینگی وائرس سے اب تک 127 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 213 مریض رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں   ڈینگی وائرس سے مزید 52 افراد متاثر ہوئے۔