Thursday, September 29, 2022

پنجاب میں اسموگ بڑھنے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب میں اسموگ بڑھنے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور (92 نیوز) ہائیکورٹ نے اسموگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھنے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسموگ کیخلاگ بروقت اقدامات نہ کر کے حکومت نے غیرذمہ داری دکھائی اورعملی اقدامات کی بجائے سموگ  ڈیٹا کے تجزیوں میں وقت ضائع کیا گیا۔

حکومت کوہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ اسموگ ایکشن پلان میں مزید بہتری کر کے ترمیمی رپورٹ پیش جائے رپورٹ پیش کرنے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

عدالت نے اسموگ ایکشن پلان پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایئر کوالٹی کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر شائع کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

عدالت عالیہ نے حکومت کو اسموگ ایمرجنسی ایکشن پلان سختی سے عملدرآمد کا حکم بھی دیا ہے۔