Sunday, September 15, 2024

پنجاب مین پیپلزپارٹی کی ٹکٹوں کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ ، آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

پنجاب مین پیپلزپارٹی کی ٹکٹوں کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ ، آصف زرداری لاہور پہنچ گئے
June 10, 2018
لاہور( 92 نیوز )  پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹوں کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کر لیا گیا جب کہ اس سلسلے میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو پنجاب میں پارٹی امیدواروں کی قلت کا سامنا ہے ،  جس کیلئے حتمی مشاور ت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔  آصف علی زرداری کی زیر صدارت پنجاب کی قیادت کا اجلاس جلد متوقع ہے ۔ دوسری جانب  پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا  این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی ۔ عمران صدیقی نے پی ایس 96  اور افتخارانور نے پی ایس 93 سےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔