Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب :  مون سون کی بارشوں کے باعث مخدوش عمارتو ں کے ہزاروں مکینو ں کی زندگی داؤ پر لگ گئی

پنجاب :  مون سون کی بارشوں کے باعث مخدوش عمارتو ں کے ہزاروں مکینو ں کی زندگی داؤ پر لگ گئی
July 18, 2017

لاہور(92نیوز)مون سون کی بارشو ں کے باعث لاہور میں مخدوش عمارتو ں کے مکینو ں کی زندگی داؤ پر لگ گئی انتظامیہ بوسیدہ عمارتو ں کے حوالے سے کارروائی کے بجائے صرف نوٹسسز تک ہی محدود ہے۔

تفصیلات کےمطابق بارش جہا ں پر رحمت ہے وہی پر مخدوش اور بوسیدہ عمارتو ں کے مکینو ں کو زحمت  نظر آ تی ہے مون سو ن کے آغاز پر ہی بوسیدہ عمارتو ں کے مکین بے بسی کی تصاویر بن کر رہ گئے ہیں نہ نئی عمارت بنا نے کے لئے پیسے ہیں اور نہ ہی گرا نے کے لئے ایسے میں حکومتی ادارےبھی صرف نوٹسسز کی حد تک ہی بوسیدہ عمارتو ں کے حوالے سے سرگر م دکھا ئی دیتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  پنجاب میں مخدوش عمارتو ں کی تعداد 13425ہو گئی ہے جس میں    3394کوانتہا ئی خطر ناک قرار دیا گیا تھا جو تاحال ابھی تک گرائی نہیں جا سکیں ۔ صوبائی دارالحکومت میں 2568عمارتو ں کو خطر ناک قرار دیا گیا ہے،اسی طر ح فیصل آباد میں 1116،بہاولپور میں 1457،ڈی جی خان میں 994،گوجرانوالہ میں 860،ملتا ن میں 1999،راولپنڈی میں 2279،ساہیوال میں 554،سرگودھا میں 1598خطر ناک بوسیدہ عمارتو ں کی نشاندہی کی گئی  بوسیدہ عمارتو ں کے مکینو ں کا کہنا ہے کہ حکومت کو بوسیدہ عمارتو ں میں رہنےوالے غریب افراد کی مالی مدد کر نی چاہیے۔

بوسیدہ عمارتو ں کے حوالے سے سئینر ڈپٹی مئیر لاہور کا کہنا تھا کہ بوسیدہ عمارتو ں کے حوالے سے کام ہو رہا ہے۔ انتظا میہ کی جانب سے ابھی تک پنجاب میں صرف 1778 بوسیدہ عمارتوں کو ہی گرایا جا سکا ہے جبکہ 2457کو مر مت کروایا گیا ہے ۔