Tuesday, April 30, 2024

پنجاب : محکمہ تعلیم کا چوبیس مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا اعلان

پنجاب : محکمہ تعلیم کا چوبیس مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا اعلان
May 22, 2016
لاہور (92نیوز) گرمی کی شدت بڑھنے پر محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے سکولوں میں چوبیس مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شدید دھوپ اور گرمی کے باعث سندھ میں چھٹیوں کے فیصلے کے بعد پنجاب میں بھی موسم گرما کی تعطیلات یکم جون کی بجائے چوبیس مئی سے کیئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ کئی معصوم بچے گرمی کے باعث بے ہوش ہوئے۔ موسمی اثرات سے بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ پرائیویٹ سکولوں کو بھی پابند کیا جائیگا کہ وہ جلدی چھٹیوں کا اعلان کریں۔ دوسری جانب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں میں بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں انکے لیے جلد سکول بند کرنا ممکن نہیں۔ گرمی کی شدید لہر کے باعث والدین اور بچے اس بات پر خوش ہیں کہ انھیں جلدی چھٹیاں دینے کا فیصلہ دیر سے ہی صحیح مگر آخرکار کرلیا گیا ہے۔