Thursday, September 19, 2024

پنجاب فوڈ فیسٹیول دوسرے روز بھی لاہور میں جاری

پنجاب فوڈ فیسٹیول دوسرے روز بھی لاہور میں جاری
February 18, 2018

لاہور  ( 92 نیو ز) لذیذ کھانوں کے منفرد ذائقے لئے پنجاب فوڈ فیسٹیول دوسرے روز بھی لاہور میں جاریہے ۔   کھانے پینے کے شوقین لاہوریے اہلِ خانہ کے ساتھ بڑی تعداد میں میلہ دیکھنے پہنچے اور خوب مزے اڑائے۔

ملک کے کونے کونے میں بنائے جانے والے منفرد اور لذیز کھانوں کے اسٹالز، بچوں اور خواتین کے لیے تفریح کا بھر پور انتظام اور علاقائی ثقافت کو اجاگر کرتی مصنوعات لاہور ایکسپو سینٹر کے فوڈ فیسٹیول میں موجود ہے ۔

میلے کےآخری دِن بھی مزے دار کھانوں سے لطف اندوزہونے کے  ساتھ ساتھ بچوں نے خوب جھولے جھولے اور چھٹی کے دِن کا خوب لطف اٹھایا، شہریوں نے میلے کے انعقاد کا خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس سلسلے کو جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا ۔

فوڈ میلہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوش تھی، جس کا مقصد شہریوں میں کھانوں کی لذت کے ساتھ ساتھ خوارک کی صفائی اور معیار کی پڑتال کا شعور پیدا کرنا تھا۔