Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں 500کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں 500کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد
February 12, 2016
  لاہور(92نیوز)لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں ایک بار پھر سے تیزی آگئی لکھو ڈیر رمیں چھاپہ مار کر 500 کلو سے زائد مضر صحت گوشت پکڑ کر تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب فوڈ ا تھارٹی کی ٹیم نے اسلام آباد کالونی میں علی الصبح دو غیر قانونی مذبحہ خانوں پر چھاپہ مارا اور ساڑھے پانچ سو کلو مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا ٹیم کی سربراہ  ڈائریکٹر فوڈ عائشہ ممتازنے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف ایکشن لیتے رہیں گےچھاپے کے دوران تین افراد کوحراست میں بھی لے لیا گیا جن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔