Saturday, July 27, 2024

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں جعلی جوس بنانے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں جعلی جوس بنانے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں
April 21, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل کا مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جعلی جوس اور کولڈ ڈرنکس بنانے والی 3فیکٹریاں پکڑ لیں ۔ ڈائریکٹر آپریشنز  کے مطابق80 ہزار لیٹر تیار جوس اور کولڈ ڈرنکس جبکہ 45ہزار لیٹر خام مال برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کارروائیاں  لاہور اور ملتان میں کی گئیں لاہور میں ملتان روڈ پر واقع پریمیر انڈسٹریز نامی جوس اور کولڈ ڈرنکس یونٹ سیل کر دیا گیا یہاں سے 40ہزار لیٹرجوس اور کولڈ ڈرنکس برآمد  کیا گیا۔۔ڈائریکٹرآپریشنزرافیعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ملتان میں غیر ملکی برانڈز کی نقل تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ مختلف برانڈز کے جوسز کے 18ہزار پیکٹ، 30ہزار لیٹر خام مال برآمد کر لیا گیا۔ ملتان میں  ہی سٹیڈیم روڈ پر ناقص کیمیکلز سے جعلی اور غیر معیاری جوس بنانے والی فیکٹری بھی سیل کر دی گئی جبکہ 22ہزار پیکٹ تیار جوس ، 15ہزار لیٹر کا خام مال قبضے میں لے لیا گیا۔ رافیعہ حیدر کے مطابق غیر منظور شدہ فیکٹریوں میں جوسز اور کولڈ ڈرنکس مضر صحت فارمولا کے تحت تیار کیے جا رہے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نےتمام مال فوری تلف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔