Friday, September 20, 2024

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں بیکری اور جوس فیکٹری سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں بیکری اور جوس فیکٹری سیل
March 31, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن اور کاہنہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیوں کے دوران مضر صحت اشیاء بنانے والی  نجی بیکری اور جوس فیکٹری کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال ٹاؤن اورکاہنہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دو کارروائیوں کے دوران مضر صحت مصنوعات  بنانے اور صفائی کے  ناقص انتظامات کی بنا پر نجی بیکری اور بغیر لیبل کے جوس بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیکری میں استعمال ہونے والی  اشیاءکو غیر معیاری  طریقے سے تیار کیا جا رہا تھا جبکہ  صفائی کے  انتظامات بھی انتہائی ناقص تھے۔ اٗدھر کاہنہ میں ایک کارروائی کے دوران جوس فیکٹری کو سیل کردیا گیا  اور بغیر لیبل ہزاروں جوس کے پیکٹ  قبضے میں لے لیے گئے۔