Sunday, September 25, 2022

مضرصحت اشیاء!!! پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین بند کر دی

مضرصحت اشیاء!!! پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین بند کر دی
لاہور (92نیوز) ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی کینٹین پر چھاپے مار کر کچن کو سیل کر دیا۔ عملے نے پہلا چھاپہ شعبہ فائن آرٹس کی کینٹین پر مارا جہاں عملے نے زائد المیعاد سینڈوچز، پیٹیز، گندا سلاد‘ رائتہ اور کیچ اپ برآمد کر لیا۔ عائشہ ممتاز اس کے بعد عملے سمیت شعبہ فارمیسی کی کینٹین پر پہنچیں جہاں کی صورتحال بھی شعبہ فائن آرٹس کے کچن سے ملتی جلتی تھی۔ زائد المیعاد اور مضر صحت اشیاءپائے جانے پر اس کینٹین کو بھی سیل کر دیا گیا۔