Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب : شدید دھند کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

پنجاب : شدید دھند کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
December 24, 2016

لاہور(92نیوز)شدید دھند کے باعث مختلف علاقوں میں خوفناک حادثات کے باعث گیارہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں جنہیں نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق حافظ آباد کے نواحی علاقے رکھ والا کے قریب سیالکوٹ سے سانگلہ ہل جانے والی مسافر بس دھند کے باعث بے قابو ہوجانے سے  جوہڑ میں گری جس کے نتیجے میں چھ مسافر جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے  ۔ قصور میں  ملتان روڈ پر پتوکی بائی  پاس پر دھند کے باعث باراتیوں کی بس الٹنے سے  نصرت نامی خاتون جاں بحق جبکہ پندرہ مسافر زخمی ہو گئے۔

شیخوپورہ اورگردونواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کے چار مختلف حادثات کے نتیجہ میں خاتون سمیت دوافراد جاں بحق جبکہ  پندرہ مسافرشدید زخمی ہو گئے ۔ مریدکےشیخو پورہ روڈ پر بس اور کیری ڈبہ میں تصادم  کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے دو افراد جاں بحق  اور چار شدید زخمی ہو گئے حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ فیروزوالا  میں کالاشاہ کاکو کے قریب دھند کے باعث چھ  گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں  جس کے نتیجے میں  ایک خاتون سمیت دس افراد زخمی  ہو گئے۔  پنڈی بھٹیاں میں شدید دھند کے باعث چنیوٹ روڈ پر ٹرک اور کار میں  تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔