Saturday, December 2, 2023

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں یوریا کھاد کا بحران سنگین ہو گیا

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں یوریا کھاد کا بحران سنگین ہو گیا
January 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں یوریا کھاد کا بحران سنگین ہو گیا۔ کاشتکاروں کو یوریا کھاد کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

سارا سارا دن لائن میں لگنے کے باوجود بھی کاشتکاروں کو ضرورت کے مطابق کھاد نہیں مل رہی۔ کئی شہروں میں کھاد کی ایک ایک بوری کے لئے کسانوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ذخیرہ اندوز من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے۔ محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ بھی کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو کنٹرول نہ کر سکی۔

 کھاد کے بحران سے وسیع رقبے پر گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بروقت کھاد نہ ملنے سے گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہ ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا۔

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کھاد کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ فصل کا نقصان نہ ہو۔