Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب سمیت ملک بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا

پنجاب سمیت ملک بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا
September 14, 2019
لاہور ( 92نیوز) پنجاب سمیت ملک بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا، رواں برس مریضوں کی تعداد 2135 تک پہنچ گئی،لاہور میں 7افراد، سوات میں 118افراد میں وائر س کی تصدیق ہوگئی۔ پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 195 افراد ڈینگی کا شکار ہو ئے جن میں راولپنڈی میں 112، اسلام آباد میں66 مریض ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ صوبائی دارلحکومت میں بھی 7 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ، لودھراں سے 3،بہاولپور سے 2 مریض رپورٹ ہوئے ۔ لاہور میں شالامار ٹاؤن کی رہائشی 69 سالہ زرینہ بی بی اور ڈیفنس فیز فائیو کی رہائشی 23 سالہ رابعہ بی بی کے شالامار ہسپتال میں ٹیسٹوں کے بعد ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی۔ ادھر ضلع سوات میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی وائرس نے سر اُٹھالیا ، وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 118 تک پہنچ گئی۔