Friday, September 20, 2024

پنجاب : سستی روٹی سکیم میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

پنجاب : سستی روٹی سکیم میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف
March 2, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سستی روٹی سکیم میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ خوراک کی آڈٹ رپورٹ کے بعدپبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گھوسٹ تندوروں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں سستی روٹی سکیم کے گھوسٹ تندوروں کا انکشاف  پبلک اکائونٹس کمیٹی نمبر ایک کے اجلاس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کی،  اجلاس میں محکمہ خوراک کا آڈٹ پیرا پیش کیا گیا ۔ جس کے مطابق صوبے کے 31 اضلاع میں سستی روٹی سکیم کے تحت ایسے تندوروں کو بھی مفت آٹا فراہم کیا جاتا رہا جن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کے چیئرمن اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید گھوسٹ نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی سے چارماہ کےاندررپورٹ طلب کی ہے ۔ حکومت اوراپوزیشن ارکان کے اتفاق رائے سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری صنعت ہوں گے، جبکہ سیکریٹری خوراک، سیکریٹری ریونیو کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ڈی سی اوز کے ذریعے مسلم لیگی رہنمائوں کو نوازنے کیلئے رقوم جاری کی جاتی رہیں، جس کا حساب لیا جائے گا۔