Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈرائی کلینرز کو سیلز ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈرائی کلینرز کو سیلز ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا
August 18, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے وصولیوں کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ڈرائی کلینرز پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ شہر کو مختلف کیٹیگریوں میں تقسیم کرتے ہوئے ڈرائی کلینرز کی فہرستیں بھی مرتب کر لی گئیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق شہر بھر کے ڈرائی کلینرز کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر موجود ڈیڑھ سو ڈرائی کلینرز کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں اے کیٹگری کے علاقوں میں موجود ڈرائی کلینرز سے سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ پی آر اے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے بعد اس کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا۔ اس سے پہلے کوئی بھی ڈرائی کلینر ٹیکس ادا نہیں کر رہا تھا۔ مالی سال دو ہزار سولہ سترہ میں پی آر اے کے لیے وصولیوں کا ہدف گزشتہ سال سے زیادہ رکھا گیا ہے جبکہ انہیں مزیدخدمات کے شعبوں سے ٹیکس وصولی کا ہدف بھی دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے بیوٹی پارلرز پر سیلز ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ ستمبر سے صوبہ بھر میں ڈرائی کلینرز سے سیلز ٹیکس کی وصولی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔