Saturday, July 27, 2024

پنجاب ،خیبر پختونخوا میں جل تھل ایک ہو گیا

پنجاب ،خیبر پختونخوا میں جل تھل  ایک ہو گیا
July 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب ،خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں  مون سون کا سلسلہ جاری  ہے۔ پنجاب  ، خیبرپختوخواہ  اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں بادل کھل کے برسے۔ کلمہ چوک، گارڈن ٹاؤن، لبرٹی، وحدت روڈ، اقبال ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں جل تھل  ایک ہو گیا۔ گردونواح میں بھی موسلا دھاربارش ہوئی۔ شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق، کمسن بچی زخمی ہو گیا۔ ساہو کی ملیاں میں بوسیدہ مکان زمین بوس ہونے سے پانچ افرد زخمی ہو گئے۔ صوابی میں وقفے وقفے سے بارش  کا سلسلہ جاری ہے۔ برساتی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے  دس لاکھ آبادی کا ملک کے دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ گوجرانوالہ ،مریدکے میں  گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش جبکہ مینگورہ میں  بھی ابرکرم سے موسم خوشگوار ہو گیا۔