پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ آسمان پر بادلوں کا بسیرا ابھی تک موجود ہے۔ چولستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جبکہ رینالہ خورد میں ہلکی ژالہ باری کیساتھ تیز بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ژوب، کوئٹہ اور قلات میں بارش کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی، ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
قبل ازیں بھی پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ ڈی آئی خان، ٹانک، سوات، لیہ، سرگودھا، بارکھان میں بادل برسے۔