Saturday, July 27, 2024

پنجاب حکومت کے لوگ جسٹس کے گھر پر حملے میں ملوث ہیں ،فواد چودھری

پنجاب حکومت کے لوگ جسٹس کے گھر پر حملے میں ملوث ہیں ،فواد چودھری
April 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ماڈل ٹاؤن سانحے کا نوٹس لیا اس لئے حکومت پنجاب کے لوگ اس حملے میں ملوث ہیں ۔فواد چودھری کا کہنا ہے حکومت کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ چودھری منظور  نے کہا کہ آپ کے بچوں کیلئے زمین تنگ کر دیں گے ، جب یہ کہیں گے تو کون محفوظ رہےگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے  رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرفائرنگ کو نہال ہاشمی کے بیان کے تناظر میں دیکھنا چاہئے۔