Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب حکومت کی 92نیوزگروپ کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر بھرپور احتجاج جاری

پنجاب حکومت کی 92نیوزگروپ کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر بھرپور احتجاج جاری
December 17, 2016

لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت کی نائنٹی ٹو نیوزگروپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر صحافی تنظیموں کا آج بھی احتجاج۔ پی یو جے، اینکا، پی ایف یوجے سمیت دیگر تنظیمیں احتجاج میں شریک۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوز کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر صحافی سڑکوں پر نکل آئے اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔

لاہور میں چیئرنگ کراس پر پی یو جے، اینکا، پی ایف یوجے سمیت دیگر صحافیوں کی دیگر تنظیمیں اکٹھی ہوئیں اور بھرپور احتجاج کیا۔ صحافیوں نے اس موقع پر ’’لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی‘‘ کے فگک شگاف نعرے لگائے۔

احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ سیاسی اور سماجی تنظیموں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی سیاسی قیادت پہلے ہی 92نیوز سے اظہار یکجہتی کر چکی ہے۔ سیاسی قیادت نے حکومت کو جمہوری دور میں آمرانہ اقدامات سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔